ڈیرہ مراد جمالی: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

اصغر علی برڑو اور فرحان علی موقع پر جاں بحق، زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ )ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زہری کیمپ کے مقام پر مہران کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ مراد جمالی ٹو منجھو شوری روڈ پر پیش آیا، جس میں ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی اصغر علی برڑو اور فرحان علی برڑو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں بابل خان برڑو، فیاض احمد اور عبدالباسط منجھو شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر صدر تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو رکشہ کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔