بلوچستان کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، صوبائی بجٹ 20 یا 22 جون کو پیش کیا جائے گا

وزیراعلی بلوچستان کی مشاورت سے کابینہ میں ردوبدل، بجٹ تیاری آخری مراحل میں داخل
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی مشاورت سے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ادھر صوبائی بجٹ 2025-26 کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور بجٹ 20 یا 22 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمات، بنیادی سہولیات اور امن و امان کیلئے خاطرخواہ فنڈز مختص کیے جانے کی توقع ہے۔