سبی،ناڑی گاج میں پکنک کے دوران دو بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ بن گئے، ہر آنکھ اشکبار
سبی(قدرت روزنامہ )سبی کے مقامی پکنک پوائنٹ ناڑی گاج میں پکنک مناتے ہوئے دو بچیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جاں بحق بچیوں کی عمریں 22 اور 13 سال بتائی گئی ہیں۔ دونوں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھر پہنچائی گئیں، جہاں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔