پنجگور،تسپ پولیس تھانے پر حملہ، وائرلیس سامان اور گاڑیاں نذر آتش کردیا

نامعلوم افراد نے تھانے پر دھاوا بول کر عمارت جلا دی، اہم ریکارڈ اور سامان بھی لے اڑے
پنجگور (قدرت روزنامہ )پنجگور کے علاقے تسپ پنچہی میں واقع پولیس تھانے پر گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تھانے کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 کے قریب حملہ آور زبردستی تھانے میں داخل ہوئے، اندر موجود وائرلیس سسٹم، سرکاری دستاویزات اور دیگر اہم سامان اٹھا کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے ایک پولیس گاڑی اور دو مقدمات میں شامل پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی، جس سے تمام گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ بعد ازاں حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت کو بھی آگ لگا دی، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔