چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں، سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے، اپوزیشن ضد چھوڑ دے یہ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے، پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائےگا، اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں۔
سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے، نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائروں کے بغیر نہیں کھیلی، آج ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا، پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔

اپوزیشن رہنماء ضد چھوڑ دیں، آپ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔

قانون سازی مکمل ہوگی تو پھر وزیراعظم تقریر کرینگے، اپوزیشن مایوس ہوچکی ہے اور ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے تمام سیاسی بونیں ہیں، اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز میں دیا گیا۔ فواد چودھری اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لوگ ظاہر کردیں، ہم کھانا کھلا دیں گے، اتحادی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ان کھانا ہم کھلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

32 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

44 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

1 hour ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago