پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 51ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنتس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46500پوائنٹس سے کم ہو کر 46100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 51ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے رہ گیا، کاروباری مندی کے سبب 70.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی اتار چڑھا کا شکارہو گئی،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس

چھوٹ کے خاتمے اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے مطالبے پر سرمایہ کار تذبذب میں مبتلا رہے،مختلف منفی قیاس آرائیوں کے سبب مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 348.49 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 46542.91 پوائنٹس سے کم ہو کر 46194.42 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 146.39 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18098.42 پوائنٹس سے کم ہوکر 17952.03 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31649.27 پوائنٹس سے گھٹ کر 31444.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 51 ارب24 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 962 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 24 ارب 90 کروڑ 61 لاکھ 57 ہزار 991 روپے سے گھٹ کر 78 کھرب 73 ارب 66 کروڑ 52 لاکھ 41 ہزار 30روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 10 ارب روپے مالیت کے 23 کروڑ 84 لاکھ 93 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 10 ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ 31 لاکھ 93 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ241میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سروس فیبرک 1 کروڑ 89 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 59 لاکھ، غنی گلوبل 1 کروڑ 39 لاکھ، ٹی پی ایل پراپرٹیز 1 کروڑ 25 لاکھ اور میرٹ پیکیجنگ 1 کروڑ 21 لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے بھا میں 44.50روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر840.00 روپے ہو گئی اسی طرح 20.71 روپے کے اضافے سے سسٹمز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بڑھ کر 818.09 روپے پر جا پہنچی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں 39.73 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر490.07 روپے پر آ گئی جبکہ35.40روپے کمی سے مری بریورے کے حصص کی قیمت464.60 روپے ہو گئی۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

22 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

37 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

45 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

53 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

60 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago