پی ایس ایل 7، فرنچائزز کو بڑے کرکٹرز کی عدم موجودگی کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل فرنچائزز کو 7 ویں ایڈیشن میں بڑے کرکٹرز کی عدم موجودگی کا خدشہ ستانے لگا۔ میڈیا سے گفتگو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کیلئے ہماری تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ 2 ایڈیشنز کورونا کے باعث متاثر ہوئے تاہم اس بار صورت حال بہتر ہونے کی امید ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی نظر نہیں آتی البتہ ہماری ضرور ہو جائے گی، اپنے تحفظات سے پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں، امکان ہے کہ چئیرمین رمیز راجہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ڈالر کا ریٹ فکسڈ کرنے پر بھی اتفاق ہوجائے گا ۔
ندیم عمر نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے، انہی تاریخوں میں دیگر آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی لیگز بھی کھیلی جارہی ہیں لہذا بڑے انٹرنیشنل کرکٹرز کو لانا مشکل ہوگا ، پی ایس ایل کے آغاز کے وقت ہی تجویز دی تھی کہ کوئی دوسری لیگ نہیں ہوگی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، کسی بھی متوازی لیگ کا انعقاد مالی خسارے کا سبب اور ہم اس کے مخالف ہیں، ہم بھارت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ہماری مارکیٹ بہت چھوٹی ہے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 min ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

12 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

40 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

52 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago