پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈان نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ جس میں چاروں افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص کی حالت غیر بھی ہوئی ،دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی، صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترنے والے چاروں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوئے۔