تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بین الاتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔ ہم سب کو مکالمے کی روح کوسمجھنا ہوگا اوراختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔