مشیرخزانہ کی سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیرخزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اشیاء کی فراہمی اور دستیابی بہتر ہوئی، چینی کے نئے ذخائر آنے سے قیمتوں میں کمی ہوسکے گی، سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.81 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.81 فیصد کا اضافہ ہوا، 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا،ان اشیاء میں دال مونگ ، پیاز کی قیمتیں نمایاں کم ہوئیں۔

حکومت کے اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی بہتر ہوئی، مشیر خزانہ نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کی۔ شوکت ترین نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی کا جحان ہے، سندھ اور پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ چینی کے نئے ذخائر آنے سے قیمتوں میں کمی ہوسکے گی، مشیر خزانہ نے فرٹیلائزر کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

19 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

31 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

50 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

1 hour ago