ڈالر کی قیمت میں آج پھر 1 روپے سے زائد کی نمایاں کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں آج پھر 1 روپے سے زائد کی نمایاں کمی، امریکی کرنسی کی قیمت 174 روپے کی سطح سے نیچے آگئی . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جسکے باعث ڈالر175روپے سے گھٹ کر173روپے کی سطح پر آگیا .

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی . اس نمایاں کمی سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 173 روپے 76 پیسے کی سطح پر آگئی . دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی . اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.30روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.30روپے سے گھٹ کر174روپے اور قیمت فروخت175.80روپے سے گھٹ کر174.50روپے پر آ گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر195.50روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہو کر198روپے پر آ گئی اسی طرح 1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید234روپے سے کم ہو کر231.50روپے اور قیمت فروخت 236.50 روپے سے کم ہو کر234روپے پر آگئی . ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز کی جلد موصولی کے امکانات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے . . .

متعلقہ خبریں