پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سےبتایا کہ پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 211 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور شہری گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔

WhatsApp
Get Alert