پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام، ہڑتال کا اعلان، مطالبات پورے ہونے تک پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی الٹی میٹم

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام، بیس نومبر کو ہڑتال کا اعلان حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کئے، گزشتہ روز سرحد کاٹیج اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالماجد خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ایبٹ آباد ہزارہ کا دورہ کیا مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی کال پر ہزارہ بھر سے پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور صوباہی صدر عبدالماجد خان نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کر

رہی پہلے ہمارے مرکزی چیئرمین نے پانچ نومبر کو ہڑتال کی کال دی تھی جس پر حکومت سے مذاکرات پر بیس نومبر کو پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دی تھی جسکا زمہ دار محکوں اور حکومت نے ستائیس تاریخ کا وقت مانگا تھا جو کہ آج پورا ہو چکا ہمارے مطالبات ابھی تک منظور نہیں کئے گئے اگر بیس نومبر تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبد السمیع کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا ہ میں بھی مکمل ہڑتال کی جائے گی آج ہزارہ پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس اسی لئیے بلایا گیا تھا جس میں آج ہزارہ بھر کے پٹرول پمپ مالکان نے بھی مرکزی اور صوبے کی قیادت کو یقین دلایا کہ ہم مکمل پٹرول پمپ بند کرینگے اگر مطالبات پورے نہ کئیے گے تو اس وقت تک بند رہینگے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ارشد جنرل سیکریٹری آصف قریشی شبیر حسین عبد الرزاق طالب خان ۔تیمور خان شمس الرحمان اور دیگر شامل تھے انھوں نے مزید کہا کے مطالبات تسلیم نہ ہوے تو ہڑتال کے علاوہ ہمارے پاس کوہی آپشن موجود نہیں ہے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

26 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

38 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

58 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago