آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کا ہوتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں خصوصا اوورسیز پاکستانیوں کو قانون سازی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اووسیز پاکستانیوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی جو پوری ہوگئی اپوزیشن نے ہمیں ناکام کرنے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ خود ناکا م ہوئے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست اور عوام کی فتح ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ شفاف انتخابات کیلئے آواز اٹھائی پارلیمنٹ میں بلوں کی منظوری کی کامیابی پی ٹی آئی کی نہیں پاکستانی عوام کی کامیابی ہے عوامی مفاد کی قانون سازی پر اپوزیشن بارگین کرتی ہے آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر فیصل جاوید خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کی سطح تک جا چکا ہوتا۔

Recent Posts

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

3 mins ago

محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال…

3 mins ago

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

15 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

24 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

31 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

38 mins ago