سولر پینل کی مقامی تیاری کے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی بجٹ 26-2025 میں سولر پینل کی درآمدات پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،سولر پینل کی مقامی تیاری کے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس کی مشینری اور سیل پر ڈیوٹی ختم جبکہ ایلمونیم اور سلور پیسٹ کے اوپر ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔سولر پینل کی لیب ٹیسٹنگ آلات پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔دوسری جانب مقامی طور پر لیتھیم بیٹری کی تیاری کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے خام مال پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔لیتھیم بیٹری کے سیل اور تانبے کی بار اور کیسنگ پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی، ڈی سی فین اور ڈی سی بریکرز کے خام مال پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔سولر پینل کے ڈسپلے بورڈز، بیٹری ٹرمینل، سولر انورٹر پارٹس، کنٹرول بورڈ و پاور بورڈ، سولر سسٹم کی مانیٹرنگ بورڈ کی تیاری کے خام مال، اس کی مانیٹرنگ، ڈی سی بورڈ اور ایل سی ڈی ڈسپلے پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔