اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ہم انہیں کھانا کھلائیں گے، فواد چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ہم انہیں کھانا کھلائیں گے،ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے، پوزیشن ضد چھوڑے، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے، پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائےگا، اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں۔

سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے، نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائروں کے بغیر نہیں کھیلی، آج ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا، پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔اپوزیشن رہنماء ضد چھوڑ دیں، آپ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔
قانون سازی مکمل ہوگی تو پھر وزیراعظم تقریر کرینگے، اپوزیشن مایوس ہوچکی ہے اور ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے تمام سیاسی بونیں ہیں، اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز میں دیا گیا۔ فواد چودھری اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لوگ ظاہر کردیں، ہم کھانا کھلا دیں گے، اتحادی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ان کھانا ہم کھلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

7 mins ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

23 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

28 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

41 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

49 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

59 mins ago