بلوچستان بجٹ،تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ایک مثالی بجٹ قرار دے رہی ہے
بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ 20 یا 22جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 800 ارب روپے جبکہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام :پی ایس ڈی پی:کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے لیے 170 ارب روپے جب کہ صحت اور امن و امان کے لیے مجموعی طور پر 100 ارب روپے رکھے جائیں گے۔صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی وفاقی حکومت کی طرز پر اضافہ متوقع ہے تاکہ ملازمین کو مہنگائی کے موجودہ دبا سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔بجٹ کی تیاری کے عمل کو مثر اور شفاف بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے 12 ماہرین کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ایک مثالی بجٹ قرار دے رہی ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہ