آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ٹاپ 10 میں صرف 2 پاکستانی شامل

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں اور انہوں نے تازہ ترین درجہ بندی میں اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے۔
وہ بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور تیسرے پر جنوبی افریقا کے ایڈن مرکرم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 3 درجہ ترقی پاکر چوتھے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے، آسٹریلوی کپتان 3 سیڑھیاں نیچے اترتے ہوئے 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ویرات کوہلی آٹھویں، انگلینڈ کے جوس بٹلر نویں اور جنوبی افریقا کے راسی وین ڈیر ڈسن 10 ویں نمبر پر ہیں۔بیٹنگ کے شعبے میں رضوان کے بعد جو بیٹر درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے وہ فخر زمان ہیں جو 40 ویں نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا ہی کے جوش ہیزل ووڈ دو درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے نمبر پر ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اہم ترین بولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 11 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔پاکستان کے شاداب خان 16 ویں، حارث رؤف 22 ویں اور عماد وسیم 24 ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے اور اس شعبے میں افغان آل راؤنڈر محمد نبی کی حکمرانی برقرار ہے۔دوسرے نمبر پر بنگلادیش کے شکیب الحسن اور انگلینڈ کے لیام لیونگ اسٹون تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے محمد حفیظ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

8 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

36 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

48 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

57 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

2 hours ago