عامر لیاقت نے پی ٹی آئی سے ناراضی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات میں نہ لے جانے پر ناراض تھا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی مرتبہ نہیں تیسری مرتبہ لائے گئے ہیں، بڑے اہتمام سے آئے۔میں تحریک انصاف کا ممبر ، عمران خان ساتھی ہوں اور میرا لیڈر عمران خان ہیں۔
پاکستان کے اداروں بالخصوص افواج پاکستان کی عزت کرنے والا آدمی ہوں۔گالیاں دینے والوں کی طرح نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ایجنسی لے کر نہیں آئی، کوئی ادارہ مجھے لے کر نہیں آیا۔کوئی ایسی بات ضرور ہو گی کہ میں روٹھا ہوں گا اور وہ بات یہ ہے کہ میں تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات اچھی طرح کر سکتا تھا۔میرا شکوہ یہ تھا کہ مذاکرات کے لیے جا رہے ہیں تو مجھے ڈالیں،ان لوگوں کو نہ بھیجیں جو قرآن سنت کا کوئی علم نہ رکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اکتوبر کو شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا تھا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔
عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔ اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔
۔ بعدازاں ٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی کراچی کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے این اے 245 کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

11 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

16 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

29 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

36 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

47 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

57 mins ago