لاہور میں سموگ، عدالت کا نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھر سے کام کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حکم دیا کہ نجی اداروں میں 50 فیصد افراد کے کام کرنے کا نوٹیفیکشین جاری کرے۔عدالت نے 50 فیصد ورکرز کو گھروں سے کام کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مزید کہا کہ حکومت اگر مناسب سمجھے تو سرکاری دفاتر میں بھی 50 فیصد حاضری رکھیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں بھی 50 فیصد حاضری سے متعلق بھی حکم جاری کرتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ایسا نمبر جاری کیا جائے جو ٹریفک کی جام ہونے سے متعلق آگاہ کیا کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے روڈ پر ایمرجنسی لائن مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے گجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی سے متعلق رپورٹ طلب کر لیں۔

عدالتی حکم پر اسموگ کمیٹی نے پلان لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔

عدالت نے کل تک ٹریفک سے متعلق جامع پلان طلب کر لیا۔دوسری جانب جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کا اعلی سطحی اجلاس واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی سربراہی میں اجلاس کا انعقادہوا۔سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اور کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔فصلوں کی باقیات جلانے کے حوالے سے چیئرمین کمیشن کا اظہار برہمی۔
فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔منصور احمد ڈی جی پی ڈی ایم نے بتایا کہ سپارکو کی مدد سے تمام ڈپٹی کمشنر کو آگ لگائی جانے والے مقام کی تھرمل تصاویر بھیجی جائیں گی۔ چیئرمین کمیشن نے ہدایا ت دی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر ز آگ لگائے جانے والے مقامات پر لیے جانے والے ایکشن کی رپورٹ کمیشن میں جمع کروائیں گے ۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ واسا لاہور نے سموگ کی روک تھام کے لیے 15 اکتوبر سے اپنی تمام ہیوی مشینری کا استعمال ختم کر دیا ہے۔آئندہ واسا آفس میںآنے والے افسران و عملہ کا گاڑیوں پر اکیلے آنے اور میٹنگ کے لیے اکیلے جانے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ سموگ کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اپنی گاڑیوں پر آفس کے کسی دوسرے ساتھی اپنے ساتھ لازمی لانا ہوگا تاکہ گاڑیوں سے پیدا ہونے والے دھوئیں میں کچھ کمی لائی جا سکے ۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے مزید بتایا کہ واسا لاہور نے اپنے دسمبر کی7لاکھ بلوں میں سموگ کے متعلق آگہی دینے کے لیے پیغام جاری کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ہفتہ میں ایک دن واسا عملہ و افسران اپنی سائیکلوں پر آفس آئیں گے۔کمشنر لاہور نے بتایا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے لاہور کے تمام پمپس کو ایک ماہ کے لیے یورو 2 کی بجائے یورو 5 پٹرول رکھنا لازمی قراردیا جا رہا ہے امید کی جارہی ہے اس سے سموگ کی بڑھوتری میں کمی واقع ہوگی ۔

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی ساری…

8 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

28 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان…

28 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں…

31 mins ago

بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

  نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج…

34 mins ago

وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی جسے منظوری…

37 mins ago