بیماری کے باوجود اجلاس میں شرکت، وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے اراکین کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہونے والے ایم این ایز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیال زمان،احسان اللہ اور راحت امان شدید بیمار ہونے کے باوجود بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔شیخ رشید نے بھائی کی وفات کے باوجود اجلاس میں شرکت کی۔

۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز انتخابی اصلاحات و دیگر بلوں کی منظوری پر اتحادی اور حکومتی رہنماؤں کو مبارکباد بھی دی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹ کی لابی میں اتحادی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلوں کی منظوری پر اتحادی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔

اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شفاف الیکشن کی بنیاد رکھنے میں اتحادیوں کا اہم کردار ہے، قانون سازی جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اورسیز پاکستانی اب انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے، پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائےگا، اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں۔
سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے، نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائروں کے بغیر نہیں کھیلی، آج ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا، پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔ اپوزیشن رہنماء ضد چھوڑ دیں، آپ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں، آئیں قومی مفاد میں ہمارے ساتھ ملکر چلیں۔
قانون سازی مکمل ہوگی تو پھر وزیراعظم تقریر کرینگے، اپوزیشن مایوس ہوچکی ہے اور ان کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے تمام سیاسی بونیں ہیں، اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز میں دیا گیا۔ فواد چودھری اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لوگ ظاہر کردیں، ہم کھانا کھلا دیں گے، اتحادی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، اپوزیشن 223 لوگ لاسکتی ہے تو ان کھانا ہم کھلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔

Recent Posts

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف…

5 mins ago

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان، 28 سال بعد سرکاری اسکول کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن

کراچی(قدرت روزنامہ)ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج…

14 mins ago

پاکستان میں اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سنڈروم کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے…

19 mins ago

اسلام آباد سے اسد قیصر کا بھائی بھی گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے…

20 mins ago

شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ…

26 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

29 mins ago