شیخ رشید نے فون پر حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو فون پر جھاڑ پلا دی۔حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شئیر کیا گیا جس میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی۔ویب شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ ان کا فون اٹھا لیں گے جس پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔
حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال ملا دی۔ حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید نے کال اٹھا لی۔حریم شاہ کو انہوں نے کہا وہ کچھ دیر بعد کال کریں۔حریم شاہ کے اسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید نے انہیں ڈانٹ دیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔

حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو ‘ کے نام سے محفوظ تھا۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت ساری ایسی باتوں کا پتہ ہے جو آپ کو معلوم نہیں۔۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں کچھوانے سے روکتے ہیں۔ اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی، تاہم مجھے اسکا علم تھا۔میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ میری شیخ صاحب سے دو دن قبل بات ہوئی لیکن وہ مجھ سے کافی ناراض تھے، وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کوئی بات نہیں کی، وہ ہمارے لیڈر ہیں اس لیے ان کے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی۔ انھوں نے بتایا تھا کہ میرا صرف ٹک ٹوک والا اکاؤنٹ آفیشل ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے جسکا میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔ انھوں نے بتایا تھا کہ میں ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کرونگی، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

20 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

27 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

37 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

52 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

54 mins ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago