لاہور (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف 19 نومبر کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں ۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے مومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں ، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں ، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں اور گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی تھی۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…