گیس بحران، سی این جی سیکٹر 2 ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شہری گیس بحران کے لیے تیار ہو جائیں، حکومت نے سردیوں کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تجاویز تیار کر لیں۔ذرائع کے مطابق پلان منظور کے لیے آج کابینہ توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جس میں گھریلو ، کمرشل صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔سوائے ایکسپورٹ کے جنرل انڈسٹری کو دو ماہ کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے اور سی سی این جی سیکٹر کو بھی 2 ماہ کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دی گئی۔
کیپٹو پلانٹس کے لیے بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز ہے۔جنوری میں 575 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اور فروی میں 332 ایم ایم سی ایف ڈی ایل جی گھریلو اور کمرشل شعبے کو منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

سوئی نادرن کی 3 ماہ کے لیے 92 ارب روپے سے زائد کی ایل این جی اور دسمبر میں 361 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو ، کمرشل شعبے کو دینے کی تجویز ہے۔ملک میں اگلے ماہ دسمبر میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امید ہے روپے کی قدر میں جلد استحکام آجائے گا۔لک میں موجود گیس بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داو ٴد نے کہا کہ گیس کی سپلائی پر میں بھی پریشان ہوں۔ گیس کی قلت کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔ جو صنعتیں بجلی پیدا کرنے کے لیے گیس استعمال کررہی ہیں انہیں گیس کی سپلائی منقطع نہیں ہوگی۔ برآمدی شعبے کی بھی گیس بند نہیں کی جائے گی۔ اگلے سال فروری سے مارچ تک گیس کی مسائل رہیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ برآمدی شعبے کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔پاکستان کی برآمدات میں مسلسل اضافے پر توجہ مرکوز ہے۔ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بہت اہم ہے۔ وزارت توانائی سے اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہوں۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

29 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

36 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

46 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago