لبیک اللھم لبیک بیت اللہ میں صدائیں گونج اٹھیں

مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ) عازمین حج کے قافلوں کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے اور طواف القدوم کی سنت کی ادائیگی کے موقع پر بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اُٹھیں۔سعودی میڈیا کے مطابق کورونا احتیاطوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج کے قافلے مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور آج سے مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا اس سلسلے میں مکہ سے باہر سے آنے والے عازمین حج نے مسجد الحرام پہنچ کر طواف القدوم کی سنت ادا کی۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر 3 گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور یہ کل رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ احتیاطیں اور اقدامات کورونا وبا کے باعث کی جارہی ہیں جس کے باعث اس سال صرف 60 ہزار ویکسین لگوانے والے کو عازمین کو ہی حج کی اجازت دی گئی ہے تاہم مناسک کی ادائیگی کے لیے گروپس تشکیل دیئے جائیں گے جو اپنی اپنی باری پر مناسک ادا کریں گے۔وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر 3 گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور یہ کل رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

Recent Posts

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور سفید کرولا گاڑی میں…

3 mins ago

پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید…

19 mins ago

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ…

27 mins ago

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

57 mins ago

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

2 hours ago