وزیراعلیٰ مریم نواز کا بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ائیر انڈیا طیارہ حادثے میں ہلاک مسافروں کے ورثا ءکے غم میں شریک ہیں۔