سونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی نرخ میں اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں 24قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 56ہزر 900روپے کا ہوگیا۔10گرام سونا 3430روپے مہنگا ہونے پرقیمت 3لاکھ 5ہزار 984روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30ڈالر اضافے سے 3375ڈالر کا ہو گیا۔