بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان آئیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ)کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب جاری ہیں . گزشتہ روز بھٹنڈہ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر نیلم اگریوال سمیت 28 سکھ یاتریوں نے دربار پر حاضری دی .

آج بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ، صدر پنجاب کانگریس کمیٹی نوجوت سنگھ سدھو اور ڈپٹی وزیراعلیٰ سمیت ایک سو گیارہ یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان آئیں گے . سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے بعد یاتریوں کو دربار لایا جائے . .

متعلقہ خبریں