شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ سکینڈل کیس ٗ نیب کے گرفتار ملزم سے متعلق اہم انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار ملزم علی احمدخان سے متعلق بتایا ہے کہ ملزم نے شہباز شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کی۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں مدد اور اعانت کی ، ملزم نے منی لانڈرنگ میں نہ صرف مدد کی بلکہ سہولت کاری بھی کی۔نیب رپورٹ میں دعویٰ ٰکیا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان شہباز شریف کا بے نامی

دار بھی ہے اور 2002 سے2018تک ڈی جی پی آر اور وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملازم رہا۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ملزم کی بھرتی کے لیے رولز میں نرمی بھی جبکہ دوران ملازمت ملزم نے دو بے نامی کمپنیز کی تشکیل میں مدد اور سہولت کاری کی ، دو کمپنیز گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے ذریعے 1884 ملین سے زائدکی منی لانڈرنگ کی گئی۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان نے کمپنیز میں سرمایہ کاری کے لیے بیرون ملک سے 41 ملین سے زائد کی ترسیلات وصول کیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق2016 میں ملزم کے کل اثاثوں کی مالیت لگ بھگ ڈیڑھ ملین تھی جبکہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات سے ملزم کے اثاثوں کی مالیت 43 ملین سے زائد ہو گئی۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

25 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

32 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

42 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

57 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

59 mins ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago