لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بائولر محمد عامر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیسر نے بتایا کہ 8 نومبر کو ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا
جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود رکھا تاہم اب پہلے سے طبیعت بہت بہتر ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ان دنوں موسم اچھا نہیں ہے اور اسی لیے وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں تاکہ ان کا گلہ دوبارہ خراب نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا 20 یا 21 نومبر کو پہلے کراچی اور پھر دبئی جانے کا پلان ہے جہاں جا کر وہ سری لنکا پریمیئر لیگ کی تیاری کریں گے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ اس وبا سے محفوظ ہیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…