محمد رضوان سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

لیڈز (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔محمد رضوان نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری کر کے حاصل کیا، انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس سال اب تک 593 رنز اسکور کر چکے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز فخر زمان کے پاس تھا، فخر زمان نے 2018 میں 576 رنز

بنائے تھے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شروع میں ہر اوور میں دس یا آٹھ رنز بنانے کی حکمت عملی پر کاربند تھے،انشاء اللہ سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے، اننگز کے آغاز میں محمد رضوان کے لیے مشکل ہوئی تو خود چارج لیا تاکہ پریشر نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ شروع میں ہر اوور میں دس یا آٹھ رنز بنانے کی حکمت عملی پر کاربند تھے۔ اس موقع پر محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریز پر مشاورت ہوتی ہے، دوسرے اینڈ پر کھڑے ہوکر آپس میں مشاورت کرتے رہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میری رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے، میں تو کیرئیر کے آغاز میں بہت مرتبہ رن آؤٹ ہوا مگر کپتان کے ساتھ کریز پر رننگ شاندار رہتی ہے۔ بابر اعظم نے کہاکہ شروع میں ڈیوڈ ویلے کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔ محمد رضوان نے کہاکہ پارکنسن آیا تو کپتان نے سیدھے بیٹ سے کھیلنے کا مشورہ دیا۔ بابر اعظم نے کہاکہ انشاء اللہ سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ محمد رضوان نے کہاکہ مومنٹم بن گیا ہے، سیریز جیت سکتے ہیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

2 hours ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

3 hours ago