ن لیگ کی خوبصورت ایم پی اے کو گندے میسجز کرنےپر عمران خان گرفتار، ایسا کیوں کیا۔۔گرفتاری کے بعد ملزم نے خود ہی حقیقت اگل دی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں گذشتہ روز گرفتاری ہوئی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کے مطابق سائبرکرائم ونگ
نے ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتارکیا۔ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیو کوثانیہ عاشق سے منسوب کیا تھا۔ایف آئی اے زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران خان مبینہ طور پر خاتون ایم پی اے کو موبائل میسجز کے ذریعے تنگ کرتا تھا جوا راولپنڈی کا رہائشی ہے۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھ کر انہیں میسجز کیے تھے جس کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا۔ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ نے ملزم عمران خان کا موبائل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ ان کیخلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے درخواست میں مزید بتایا کہ میرے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میری ویڈیوز وائرل اور تصاویر استعمال کی گئی ہیں۔ ثانیہ عاشق نے مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز کا ریکارڈ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کیے ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروانے کے موقع پر ن لیگی رہنماء عطاءاللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ن لیگی رہنماء عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

30 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

38 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

47 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago