19 نومبر کو آسمان پر سو سال میں پہلی مرتبہ کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانی اس روز نبی کریم ﷺ کا بتایا ہوا یہ عمل ضرور کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبرکو ہوگا، اس مرتبہ چاند کو جزوی گرہن لگےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا نظارہ شمالی
اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکےگا، اس کے علاوہ ایشیا سمیت شمال اور مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھا جاسکےگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگےگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر4 منٹ پر ہوگا۔ اس حوالے سے ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ چاند گرہن کے دوران اپنے گناہوں کی توبہ کریں اور نماز پڑھیں ۔ کسوف کا معنی سورج گرہن اور خسوف کا معنی چاند گرہن ہے۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جس دن (آپ کے صاحبزادے) حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سورج گرہن لگا۔ لوگوں نے کہا : ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن لگا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کے مرنے جینے سے ان کو گرہن نہیں لگتا پس جب تم ان نشانیوں کو دیکھو تو نماز پڑھو۔‘‘ نماز کسوف کا طریقہ جب سورج گرہن ہو تو چاہئے کہ امام کے پیچھے دو رکعتیں پڑھے جن میں بہت لمبی قرات ہو اور رکوع سجدے بھی خوب دیر تک ہوں، دو رکعتیں پڑھ کر قبلہ رُو بیٹھے رہیں اور سورج صاف ہونے تک اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔ سورج گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل کسوفِ شمس کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، پیچھے اس امام کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔ نمازِ خسوف کا طریقہ چاند گرہن کے وقت بھی چاند صاف ہونے تک نماز پڑھتے رہیں، مگر علیحدہ علیحدہ اپنے گھروں میں پڑھیں، اس میں جماعت نہیں۔ چاند گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل خسوف قمر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

28 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

36 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

45 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago