اوورسیز پاکستانیوں سے کیا ہواوعدہ پورا ۔۔۔عمران خان حکومت نےاب تک کی بڑی کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا اور بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، اب اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصے سے ووٹ ڈال سکیں گے، تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا ، خان کے سمندر پار پاکستانی زندہ باد.اللہ کا شکر آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اگلا الیکشن اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصہ میں ہوں وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا۔خان کےسمندر پار پاکستانی زندہ باد۔شہباز گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا ، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کہتے تھے بیرون ممالک بیٹھےپاکستانی کوحالات معلوم نہیں، مشکلات کے باوجود آج الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیزکوحق مل گیا۔انھوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہونے کے ناطے میں بہت خوش ہوں، ای وی ایم کا استعمال بہت بڑی خوشخبری ہے۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

25 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

32 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

41 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

56 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

59 mins ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago