آئی سی سی نے کس طرح کے کیچز پکڑنے پر پابندی عائد کی؟ ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ تبدیلیوں کے بعد ‘بنی ہاپ’ باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی بنانے کیلئے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔
نئے ضابطے کو رواں ماہ کے آخر میں آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں شامل کردیا جائے گا اور اکتوبر 2026 میں باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل ہوجائے گا۔
تازہ ترین اصول کے تحت اب فیلڈر میں میدان سے باہر ہوا میں ایک مرتبہ رہتے ہوئے گیند کو پکڑ سکتا ہے لیکن اسکے بعد اُسے میدان پر واپس آنا ہوگا۔
ایم سی سی کی جانب سے ترمیم بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے سامنے آئی ہے، حال ہی میں برسبین ہیٹ کے مائیکل نیسر نے سڈنی سکسرز کے جارڈن سلک کو آؤٹ کرنے ایک متنازع کیچ لیا تھا۔
باؤنڈری کے قریب ایک کیچ پکڑتے ہوئے نیسر نے گیند کو پکڑا لیکن وہ باؤنڈری کراس کر گئے اور گیند کو ہوا میں اچھال دیا اور بعدازاں ہوا میں رہتے ہوئے گیند کو دوبارہ باؤنڈری تک لائے اور کیچ مکمل کیا۔