رواں سال لاہور میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) رواں سال لاہور میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی، لاہورمیں مزید 225 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ہسپتالوں میں1010 مریض زیرعلاج ہیں، ڈینگی بخار سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 105 ہوگئی، رواں سال پنجاب میں مجموعی کیسز22 ہزار سے تجاوز کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 225 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 21 اورگوجرانوالہ سے 18مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز قصور، رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ سے 4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز اٹک، ڈیرہ غازی، فیصل آباد اور نارووال سے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز گجرات اور چنیوٹ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 22,616 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 16,476 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 105 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق لاہور جبکہ خانیوال اور گوجرانوالہ سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,487 مریض زیرعلاج ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,010 مریض داخل ہیں۔
لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 477 مریض زیرعلاج ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,173 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے1,487 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔
لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 1,010 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 319,587 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 69,661 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 203 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 22,919 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 4,825 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز لاہور میں 159 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی بھی اپیل کی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

Recent Posts

پشتون قومی جرگہ پر حملہ عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے…

5 mins ago

کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں…

11 mins ago

اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، پولیس اور رینجرز تعینات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد…

18 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پارٹی قیادت روپوش، سینکڑوں کارکنان گرفتار، شہر میں کنٹینرز لگ گئے، انٹرنیٹ معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لاہور میں…

27 mins ago

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

41 mins ago

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

1 hour ago