پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ سے پریکٹس سیشن میں جھنڈا لگانے کی اجازت مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے ڈھاکا میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لگانے کے لیے رسمی اجازت مانگی گئی ہے، اس حوالے سے بنگلا دیش بورڈ اپنے فیصلے سے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گاتاہم فی الحال بی سی بی نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا اور نہ ہی کوئی احتجاج کیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ دو طرفہ سیریز میں میچوں کے دوران گراؤنڈ پر دونوں ملکوں کے پرچم لہرائے جاتے ہیں، اس لیے گراؤ نڈ میں پریکٹس کے

دوران اگرکوچز پرچم لگاتے ہیں تو اس میں حساسیت والا کوئی معاملہ نہیں۔ پی سی بی نے 2 دن بعد میزبان بورڈ سے اس بارے میں باضابطہ اجازت طلب کی ہے اگر بنگلا دیش بورڈ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراض کرتا ہے تو پھر بورڈ اس بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئیاس سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ہر پریکٹس سیشن کے دوران پچ کے قریب پاکستانی پر چم لگاکر پریکٹس کرتی ہے، ثقلین کو جب مصباح الحق کی جگہ عبوری مدت کے لیے کوچ بنایا گیا تو ستمبر میں پنڈی اسٹیڈیم میں پہلی بار نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورے میں بھی پریکٹس کے دوران فیلڈ میں پاکستان کا جھنڈا لگایا گیا تھا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارت تھا لیکن کسی نے اس پچ کے قریب پرچم لگانے پر اعتراض نہیں کیا تھا، اگر بنگلا دیش اس بارے میں اعتراض کرتا ہے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق میرپور ڈھاکاکے اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پریکٹس کے دوران پاکستان کا جھنڈا نصب کرنے کو بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر بحث ہو رہی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ٹیم گزشتہ چند مہینوں سے پریکٹس سیشن میں جھنڈا لگاتی رہی ہے۔ بنگلا دیش میں پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس نے کہا کہ اس عمل کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے متعارف کروایا تھا، اس سے پہلے پاکستان کے انڈر 16 اور انڈر 19ٹیموں کی پریکٹس کے دوران بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا جا چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران فیلڈ یا پریکٹس میں جھنڈا لگانے سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے کوئی مخصوص قوائد و ضوابط نہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

39 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

52 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago