ملکی زرمبادلہ ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران 47 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی

لاہور(قدرت روزنامہ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران 47 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتہ میں 47کروڑ 49لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12نومبرکو 23ارب 55کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 38کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اورزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16ارب 94کروڑ54لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ43لاکھ ڈالر کمی سے 6ارب 60کروڑ52لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173.70روپے سے بڑھ کر174.70روپے اور قیمت فروخت 173.80 روپے سے بڑھ کر174.80روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے بڑھ کر175روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.50روپے سے بڑھ کر 196.20روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر198.20روپے ہو گئی اسی طرح2 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231.50روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔

Recent Posts

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

5 mins ago

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں…

22 mins ago

پروفیشنل باکسنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر…

30 mins ago

امریکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 223 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی…

40 mins ago

وزیرداخلہ کا رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ، پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا…

48 mins ago

اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں…

57 mins ago