خیبر پختونخوا سے کچھ لوگ اسلام آباد آرہے ہیں، مولانا کے مشورے سے انہیں جواب دیں گے: فیصل واوڈا

کراچی ( قدرت روزنامہ ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب مشکل آتی ہے تو لوگ رات گئے مولانا کا در کھٹکھٹاتے ہیں، پاکستان کو مولانا کی ضرورت ہے، ہم مولانا صاحب کے ساتھ چلیں گے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے کچھ لوگ اسلام آباد آرہے ہیں، مولانا صاحب کے مشورے سے انہیں جواب دیں گے۔ فضل الرحمان سے میرا بھائیوں جیسا تعلق ہے، ان کی رہنمائی ہم تمام پاکستانیوں کےلیے ضروری ہے، مولانا ہمارے استادوں میں سے ہیں، ہم ان سے سیکھتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر پہنچے اورملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔