جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 5.15 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 5.15 فیصد اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل، فوڈ، مشروبات، تمباکو، چمڑے، فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ ہوا، فرٹیلائزر اورالیکٹرانک سیکٹرکی پیداوار میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمارجاری کردیئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 5.15 فیصد اضافہ ہوا۔
ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.72 فیصد کمی رہی۔ اسی طرح جولائی تا ستمبر سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 0.80 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوڈ، مشروبات، تمباکو کی پیداوار میں3.39 فیصد، فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 11.53 فیصد اضافہ ہوا۔

کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں 4.70 فیصد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 13.77 فیصد بڑھی۔ چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار 13.94 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار3.17 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 4.44 فیصد اضافہ ہوا۔ کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار4.75 فیصد، پیپراینڈبورڈ کی پیداوارمیں 13.12 فیصداضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر فرٹیلائزر کی پیداوار میں 2.66 فیصد اور الیکٹرانک سیکٹر کی پیداوار 4.51 فیصد کی کمی ہوئی۔
وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ معیشت کے لیے برآمدات کافروغ اور اضافہ بہت ضروری ہے۔ مالی مسائل کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کے لیے رجوع کرنا پڑ رہاہے۔ فی الوقت برآمدات میں تیس فیصد کا اضافہ بہت اہم ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات گذشتہ چار ماہ میں 35 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رواں مالی سال مجموعی برآمدات کا ہدف 38 ارب 70 کروڑ ڈالر حاصل کرلیں گے۔ ہم برآمدات میں ہدف کے اعتبار سے درست سمت پر جارہے ہیں۔نومبر میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہونگی۔ امریکا اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے بہت مواقع ہیں۔امریکا میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے اگلے ہفتے نائجیریا جارہا ہوں۔ ہمیں ریجنل کنیکٹیویٹی پر زور دینا ہے۔
ہمیں یورپ طرز کی علاقی تجارت کو فروغ دینا ہے۔ ابھی 40 فیصد خام مال کی درآمد ڈیوٹی فری ہے۔ مزید درآمدی خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے پر کام کررہے ہیں۔پاکستان درآمدات پر ٹیکس لینے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں امپورٹ پر 47 فیصد جبکہ بھارت ارو بنگلہ دیش میں 27 فیصد لیا جاتا ہے خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

3 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

15 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago