شبلی فراز کا ووٹنگ میشن ہیک کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیلنج کیا کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو اسے 10 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔شبلی فراز نے بتایا کہ کئی ہیکرز کو آفس بلایا، ہیکرز کوشش کے باوجود ای وی ایم ہیک نہیں کرسکے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ای وی ایم کی ہیکنگ پر 10 لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہے، اپوزیشن سے درخواست تھی کہ کم از کم مشین

آکر دیکھ ہی لے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری تیار کی گئی ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، ای وی ایم میں بیٹری نصب ہے یہ مشین چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی طور پر ہر پارٹی کا اختیار ہوتا ہے اپنے خیالات کا اظہار کرے، اپوزیشن کو ای وی ایم پر ہر سطح پر تسلی کرانے کی کوشش کرائی گئی، اپوزیشن نے مخالف برائے مخالفت کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

1 min ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

6 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

11 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

27 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

29 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

32 mins ago