راولپنڈی رنگ روڈ مبینہ کرپشن کیس،سابق کمشنر راولپنڈی سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور، ایک ایک کروڑروپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے روالپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم تابش کی ایک ،ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی . لاہور ہائیکورٹ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی .

دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی . درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے قانون کے برعکس مقدمہ درج کیا ،دوران حراست کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی،استدعا ہے کہ عدالت ضمانتوں کی درخواستوں پر رہائی کے احکامات جاری . .

متعلقہ خبریں