نان فائلرز کے فون، بجلی ، گیس کنکشن کاٹنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے فون، بجلی ، گیس کنکشن کاٹنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون ، بجلی، گیس کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کر دیں۔قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں نہ آنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چئیرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سے کہیں گے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گرفتار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔واضح رہے کہ حکومت نے نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا تھا ، نیب کو 20 سال سے پرانے بند مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا۔ نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی، جو ٹیکس سے متعلق غلط معلومات دے گا اسے کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہوگی، ایف بی آر نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔
نان فائلر کو بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم کیا جاسکے گا، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے نیا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس سے پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کے ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ ختم کردیا گیا۔خیال رہے کہ حکومت نے ستمبر 2021 کو ق غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

4 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

9 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

26 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

28 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

30 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی سے قبل ایک اور شہر میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے…

36 mins ago