اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب اور بیورو کریسی کے اختلافات کے معاملہ پر سیکرٹریز کمیٹی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے موقف کی حمایت کردی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی اور سینیئر بیوروکریٹس نے سرکاری افسران کے خلاف نیب کے اقدامات کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دے دیا ہے جبکہ سیکرٹریز کمیٹی نیب کے خلاف ایک خط بھی وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اہم شخصیات کو لکھ چکی ہے جس میں سرکاری افسران کے خلاف ہونیوالی کارروائیوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ذرائع سیکرٹریز کمیٹی کا کہنا ہے کہ بغیر شواہد اور ٹرائل کی ابتداء
میں ہی اعلی سرکاری افسران کو بلا کر توہین کی جاتی ہے،ٹرائل شروع ہونے سے قبل سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔نیب کے اقدامات ہمارے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ہے حکومت کا نیب قانون تبدیل کرنا خوش آئند ہے،نیب اقدامات کی وجہ سے بیوروکریسی فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع کمیٹی کا کہنا ہے کہ پالیسی لیول پر ہی اعلیٰ بیوروکریٹس کو طلب کرکے سوال وجواب ناقابل قبول ہیں۔ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کی تھی جس میںبڑی تعداد میں وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اجلاس کی سفارشات وزیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر اہم شخصیات کو بھجوا دی گئیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کسی سرکاری افسر کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کررہا۔بغیر ٹھوس شواہد کے کوئی کاروائی اور گرفتاری نہیںکی جاتی۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…