امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ،ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،جی سیون ممالک،ایرانی ٹی وی پر حملہ

تہران (قدرت روزنامہ)امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ،خبرایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ بردارجہازنے ویتنام کا دورہ منسوخ کرکے مشرق وسطیٰ کا رخ کیا۔
جی سیون ممالک کا ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل ۔ ،جی سیون ممالک نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ جی سیون ممالک میں کینیڈا ،فرانس، جرمنی،اٹلی، جاپان،بر طانیہ اور امریکہ شامل ہیں
اسرائیل کا ایرانی نشریاتی ادارے پر میزائل حملہ ۔ ایرانی ٹی وی پربراہ راست نشریات کے دوران حملہ ہوا ۔ براہ راست خبر پڑ ھتے ہوئے ملبہ اینکر پر گرا ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کا سرکاری ٹی وی اور ریڈیو ختم ہونے والے ہیں۔