مزدور کی کم از کم اجرت 37 کی بجائے 40 ہزار کرنے کی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں.
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کررہے ہیں، لاہور پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا جارہا ہے، گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا، پنشن کی مد میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائد نواز شریف کے خواب کی تعبیر دی، کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے لئے بجٹ میں 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، الحمرا آرٹس کونسل اور کلچرل کمپلکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 2.4 ارب کا تخمینہ تجویز کیا گیا، انفارمیشن اور کلچر کے شعبوں، فلم اور سینما انڈسٹری کے فروغ کے لئے 5 ارب مختص کئے گئے، سیاحت اور آثار قدیمہ کی ترقی کے لئے 28 ارب روپے مختص، رواں سال حکومت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اٹھارٹ قائم کررہی ہے، خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے 19.2 ارب روپے کی لاگت سے 62 ترقیاتی اسکیمیں تجویز، ہمت کارڈ کے لئے آئندہ مالی سال میں 4 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے، دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔