اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے: نواز شریف

لندن ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے یہ کہا کہ ’’پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کےلیے نہیں بلکہ امن کےلیے بنایا ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمریم نواز نیک نیتی کےساتھ کام کر رہےہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، پہلےتوصرف تنزلی تھی۔

WhatsApp
Get Alert