پشاور یونیورسٹی میں ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہو گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور یونیورسٹی میں ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق علمی درسگاہ جامعہ پشاور ٹک ٹاکرز کی آماجگاہ بن گیا۔سماء نیوز کے مطابق سماجی پابندیوں اور قانون سے بے خوف پشاور یونیورسٹی کے طلبہ جامعہ کے نیو بلاک میں نہ صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے رہتے ہیں بلکہ سبزہ زار میں قابلِ اعتراض حرکات بھی ان کا روز کا معمول بن چکی ہیں۔
یونیورسٹی میں طالبات کی ہراسانی عام مشغلہ ہے جب کہ طلبہ جامعہ کی سڑکوں پر اپنی گاڑیوں سے خطرناک ڈرفٹنگ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں جو خود ان کی اور راہگیروں کی جان کے لیے خطرہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے یا کوئی جرمانہ لگائے تو ایسے واقعات میں کمی ہو سکتی ہے مگر اب تو ایسے واقعات کمی کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد خاموش انتظامیہ بھی حرکت میں آ چکی ہے اور طلبہ کی نشاندہی پر کارروائی شروع کر دی ہے۔یونیورسٹی پبلک رلیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی نے اس پر پابندی لگاتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری یونیورسٹی میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے دیگر طلباء نے احتجاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر پر قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر وائرل کی جاتی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قابلِ اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی اے مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی قابلِ اعتراض ویڈیوز پر کارروائی کرے۔سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مخالف اور قابلِ اعتراض ویڈیوز کے خلاف پی ٹی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ویڈیوز جو کسی بھی ذات یا انسان کے خلاف ہوں اپ لوڈ نہ ہوں۔عدالتِ عالیہ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ قابلِ اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

13 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

44 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

45 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

59 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago