حریم شاہ کی مبینہ طور پر شیخ رشید کے بعد مفتی قوی کو کی گئی کال کی ویڈیو وائرل ہو گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک سٹار رحیم شاہ کی مبینہ طو رپر وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد مفتی قوی کو کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میزبان تابش ہاشمی کے ویب شو ’’ٹو بی آنیسٹ ‘‘کی آنے والی قسط کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا، آنے والی قسط میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کے پروگرام میں مہمان کے طور پر پیش ہوں گی۔جاری کئے گئے نئے ٹیزر کی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ پروگرام کے میزبان سے کہتی ہیں کیا مفتی قوی کو کال کروں ؟جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کیا وہ ابھی بھی آپ کا

فون اٹھالیں گے ؟جس پر حریم شاہ پراعتماد طریقے سے کہتی ہیں ہاں۔اس کے بعد حریم شاہ مبینہ طور پر مفتی قوی کو کال کرتی ہیں اور2 سے 3 رنگ کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں لیکن حریم شاہ کے سلام کے جواب کی جگہ کچھ کہتے ہیں جسے ٹیزر میں نہیں سنایا گیا ۔یہ پروگرام 24نومبر کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی پروگرام کا پہلا ٹیزر وائرل ہوا تھا جس میں حریم شاہ میزبان کے کہنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔مبینہ طور پر شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد فون کریں جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔ مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں بکواس بند کریں۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

5 mins ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

13 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

23 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

29 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

35 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

58 mins ago