جان بچانے والی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانے یا سزا کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ اسلام آباد میں ایمرجنسی گاڑیوں کو صاف راستہ دینے کا قانون پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہو گیا ہے . انہوں نے بتایا کہ یہ بل سینیٹ سے کئی ماہ قبل منظور ہوا تاہم قومی اسمبلی نے اس کی منظوری میں 90 دن سے زیادہ لگا دیے تھے اس لیے انہیں اسے مشترکہ اجلاس میں لانا پڑا تھا .

بل کے مسودے کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی گاڑی کا ڈرائیور پابند ہو گا کہوہ وارننگ لائیٹ یا سائرن کی آواز کے ساتھ آنے والی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کو صاف راستہ فراہم کرے اور ایسا نہ کرنے والے افراد پر تین ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا . قانون میں ایمرجنسی گاڑیوں کے غلط استعمال کے حوالے سے بھی سزا تجویز کی گئی ہے اور جو شخص بھی وارننگ لائٹس یا ایمبولینس کے سائرن کا بلا ضرورت استعمال کرے گا اسے نہ صرف پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا بلکہ اسے چھ ماہ تک قید کی سزا بھی مل سکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں